ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نیشنل کانفرنس کے ایم ایل اے نے کی’’آزادی‘‘ کی حمایت، میڈیاپرمودی اورسنگھ کے اشارے پرکام کرنے کابھی لگایاالزام

نیشنل کانفرنس کے ایم ایل اے نے کی’’آزادی‘‘ کی حمایت، میڈیاپرمودی اورسنگھ کے اشارے پرکام کرنے کابھی لگایاالزام

Mon, 29 Jan 2018 23:21:20    S.O. News Service

سرینگر، 29؍ جنوری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)نیشنل کانفرنس کے ایم ایل اے جاوید رانا نے جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع میںآزادی کی حمایت کی ہے۔ اسکولی طلبہ نے کہا کہ ہم ’’آزادی‘‘ کی مانگ کرتے ہیں، تواس پر مقامی لوگوں کے ساتھ ایم ایل اے جاوید نے بھی تالی بجاکر اپنی حمایت دی۔آزادی کی مانگ پرتالی بجاکرحمایت کرنے والے اس ویڈیوکے سوشل میڈیاپروائرل ہونے کے بعدرانا نے نہ صرف اس کی حمایت کی بلکہ خود بھی’’آزادی‘‘کی بات کی۔ رانا نے میڈیا پر وزیر اعظم نریندر مودی اور سنگھ کے اشارے پر کام کرنے کابھی الزام لگایا۔طالب علم اپنے ساتھ اسکول میں امتیازی سلوک کی شکایت کرنے ایم ایل اے کے پاس گیاتھا جہاں اس نے ہندوستان سے آزادی کی بھی مانگ کرڈالی،ایم ایل اے نے اس مانگ پر اس کی تعریف کی۔یوم جمہوریہ کے موقع پروہ طالب علم اپنے ساتھ ہوئے امتیازی سلوک کی شکایت کے سلسلے میں ایم ایل اے کے پاس پہنچاتھا، طالب علم کی شکایت تھی کہ ایوارڈ تقسیم کوامتیازی سلوک کیاگیا ہے، امتیازی سلوک کے بعداس نے’’آزادی‘‘کی بات بھی کی۔وائرل ویڈیو پر وضاحت دینے کے دوران ایم ایل اے نے کہا کہ لائن آف کنٹرول (ایل سی سی)کے بچوں کو وزیر اعظم مودی اور پی ڈی پی۔بی جے پی اتحادی حکومت سے آزادی چاہئے،انہیں بھی’آزادی‘ چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ جن بچوں کے ساتھ امتیازی سلوک ہوگاوہ آزادی مانتے ہیں تواس میں کوئی برائی نہیں۔


Share: